طرابلس،9مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لیبیا کے ساحل کے قریب مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 80 سے زائد مہاجرین کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ یہ بات اس حادثے میں بچ جانے والوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائیمہاجرت کو بتائی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ربڑ کی کشتی پر جمعہ کے روز 132 مہاجرین نے یورپ کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا تھا مگر چند گھنٹوں بعد ہی یہ کشتی ڈوبنا شروع ہو گئی۔ صرف 50 لوگوں کو ایک تجارتی بحری جہاز نے بچایا اور اتوار کے روز انہیں اطالوی جزیرے سِسلی پہنچا دیا گیا۔